خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72717
حجۃ الاسلام محمد حسنی:
دشمن،ایران کےخلاف اپنی سازشوں سے باز نہیں آئےگا
خبررساں ایجنسی شبستان:ایرانی فوج کی سیاسی اوراعتقادی تنظیم کےسربراہ نےکہا ہےکہ دشمن ایران کےخلاف اپنی سازشوں سے باز نہیں آئےگا۔ لہذا دشمن کا مقابلہ کرنے کےلیےمسلح افواج کی طاقت اوراتحاد وحدت پرتوجہ دینی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےفوج کےتعلقات عامہ کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ ایرانی فوج کی سیاسی اوراعتقادی تنظیم کےسربراہ حجۃ الاسلام عباس محمد حسنی نےفوج  کےجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم آج اہل بیت علیہم السلام کےامانتدارہیں اوراسلامی جمہوریہ ایران قرآن واسلام کا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران کے جوان، انقلابی اورمومن ہیں اورقائد انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق فوجی یونٹوں اورچھاونیوں میں ایسا کردار پیش کرنا چاہیے کہ کوئی شخص اس نظام اورفوج سے متنفرنہ ہو۔

حجۃ الاسلام محمد حسنی نے ملک  کو درپیش چیلنجز اورمشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی طرح باہمی اتحاد اورتعاون سےمشکلات کو حل کرنا چاہیےاورمشکلات کے سامنے صبروشکیبائی کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دشمن عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانے کے درپے ہے لیکن ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ عقلمند اوربابصیرت ہے کہ وہ دشمن کی سازشوں کا شکارہوجائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چالیس سالوں سے ایرانی عوام، امریکہ کی سازشوں کا ناکام بناتی آرہی ہے اوراس مرتبہ بھی امریکہ کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

۷۱۵۳۷۵

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں