خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72719
علی اکبرولایتی:
نیتن یاہو کی موجودگی یا عدم موجودگی ماسکو میں ہمارے اسٹریٹجک مشن میں کوئی تاثیرنہیں رکھتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے نیتن یاہو کے ماسکو کےدورے پراپنےردعمل کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ نیتن یاہو کی موجودگی یا عدم موجودگی ماسکو میں ہمارے اسٹریٹجک مشن میں کسی قسم کی تاثیرنہیں رکھتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےخارجہ پالیسی کےنامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیرعلی اکبرولایتی نےماسکو کے سفرپرجانے سےقبل نتین یاہو کے ماسکو کے سفرکے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کےجواب میں کہا ہے کہ وہ خانہ بدوش شخص ہے کہ جو ہرروز دنیا کے کسی نہ کسی ملک میں جاکربے بنیاد اورغیرمنطقی بیانات دیتا ہے اورآہستہ آہستہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اب کوئی اس کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ روس میں اس کی موجودگی یا عدم موجودگی ماسکو میں ہمارے اسٹریٹجک مشن میں کوئی تاثیرنہیں رکھتی ہے۔

موصولہ رپورٹ کےمطابق طے شدہ پروگرام کےمطابق علی اکبرولایتی اس سفرمیں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سمیت روس کے کئی اعلیٰ حکام سے ملاقات اورگفتگو کریں گے۔ اس کےعلاوہ وہ والدای ہال میں خطاب کریں گے اور روس کے بعض وزراء سے بھی ملاقات اورگفتگو کریں گے۔

۷۱۵۴۴۱

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں