خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Sunday, July 15, 2018 خبر کوڈ : 72737

حضرت معصومہ(س) کے بلند مقامات کا راز
خبررساں ایجنسی شبستان: اپنے وقت کے امام کی ہمراہی میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے بلند مقامات کے راز کو تلاش کرنا چاہیے؛ عصرغیبت میں اعلٰی ترین افراد انہیں آئیڈیل قراردیتے ہیں۔ بنابریں جو لڑکیاں ان کے طرززندگی سےسبق حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں ظہوراورانتظارکے لیے پلاننگ کرنی چاہیے۔

مہدی موعود(عج) فاونڈیشن کے تعلیمی اورتحقیقاتی امورکے مشیرحجۃ الاسلام محمد صادق کفیل نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ ائمہ معصومین علیہم السلام اس کائنات کی پہلی مخلوق ہیں اورکمال کا راستہ بھی امام سے ارتباط کے ساتھ مربوط ہے یعنی ارتباط اورتعلق جتنا زیادہ مستحکم ہوگا اتنا ہی انسان ترقی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مثال کےطورپرحضرت زینب سلام اللہ علیہا ان سخت ترین حالات میں مکہ یا مدینہ میں رک دعا اورذکر میں مشغول نہیں رہیں بلکہ اپنے وقت کےا مام کا ساتھ دیا تھا۔ اسی طرح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے بھی اپنے وقت کے امام کا ساتھ دینے کےلیے مدینہ سے ایران کی طرف ہجرت فرمائی تھی۔

مہدویت کے محقق نےکہا ہے کہ اسی ہمراہی اورپیروی نے ہی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کو بلند مقامات اورکرامات کا مالک قراردیا ہے۔ لہذا آج ہماری بیٹیاں اگر ترقی اورکمال کی منزل طے کرنا چاہتی ہیں اوردنیا، برزخ اورآخرت میں سعادت حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اولیائے الہی اور ان کے طرززندگی کو آئیڈیل قراردینا چاہیے۔ مثال کے طورپر انہیں حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حجاب پرنگاہ کرنی چاہیے۔

۷۱۵۸۳۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں