خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Sunday, July 15, 2018 خبر کوڈ : 72739
ابوذرابراہیمی ترکمان:
امریکی جوہری معاہدے کی پابندی نہ کرکے دنیا میں تنہا ہوکررہ گئے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ ہردور سے زیادہ دنیا میں تنہا رہ گیا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے ایٹمی معاہدے کی پابندی نہیں کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزیشن کے سربراہ ابوذرابراہیمی ترکمان نے ۱۴ جولائی کو پانچ نمبرچینل کے پروگرام میں حاضر ہوکرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورمیں گفتگو ایک ضرورت ہے اورہماری تہذیب کے مطابق دنیا کے ساتھ گفتگو ایک ضرورت ہے۔ ہمارا دین بھی اس کی تاکید کرتا ہے۔ بنابریں  میرے خیال میں گفتگو ایک اکسیر ہے  کہ ہم بعض اوقات اس سے غافل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ گفتگو اورمذاکرات ایک دوسرے کو بہترپہچاننے کا باعث بنتے ہیں اورعالمی برادری میں ایک دوسرے کا دفاع کرتے ہیں اوراسی گفتگو کے نہ ہونے کی وجہ سے ہی دوسرے لوگ ہمیں صحیح نہیں پہچان پاتے ہیں اورپھرایران فوبیا اوراسلام فوبیا کے ماحول میں شدت آجاتی ہے۔ ایک دوسرے پراعتماد کے بغیرزندگی بسرنہیں کی جاسکتی ہے اوریہ  گفتگو ہے کہ جو اعتماد پیدا کرنے کا وسیلہ بنتی ہے۔

ابراہیمی ترکمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے مسئلے میں ثابت کردیا ہے کہ وہ  گفتگو اورمذاکرات کرنے کو پسند کرتا ہے لیکن امریکہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس چیز کا پابند نہیں ہےکہ جس پراس نے دستخط کیے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس وقت امریکہ ہردورسے زیادہ تنہا رہ گیا ہوا ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اہل گفتگو ہے جبکہ امریکی اپنے عہدوپیمان کو توڑنے والے ہیں۔ اس وقت دنیا میں یہ واقعہ ایسے افراد کی جانب سے رونما ہوا ہےکہ جو آزادی اورجمہوریت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو کچھ یہ زبان پرلےکرآتے ہیں اس کے پابند نہیں ہیں۔

۷۱۵۹۹۳

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں