خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, July 15, 2018 خبر کوڈ : 72755
مسلمانوں کی کوششیں رنگ لائیں؛
نائیجیریہ میں نرسنگ کالج میں حجاب کی اجازت مل گئی
نائیجیریہ کے شہر "اِبادان" میں موجود نرسنگ کالج نے نرسز طلبہ کے لئے حجاب کی پابندی اٹھا لی۔

خبر رساں ایجنسی شبستان نے "ڈیلی پوسٹ" کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ نائیجیریہ کے شہر "اِبادان" میں موجود نرسنگ کالج نے نرسز طلبہ کے لئے حجاب کی پابندی ہٹا دی ہے۔یہ فیصلہ پروفیسر اسحق ایڈوول جو کہ نائیجیریہ کے وزیر صحت ہیں کی ایڈہاک کمیٹی کو دی گئی رپورٹ میں سامنے آیا جس میں انہوں نے اسکول اور کالجز میں نرسوں کے حجاب پہننے کے معیار کو مورد تائید قرار دیا ہے۔

نائیجیریہ کے وزیر صحت نے وضاحت کی ہے کہ اس رپورٹ میں دی گئی گذارشات نائیجیریہ کے نرسنگ اینڈ میٹرنٹی معیار کے مطابق ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے نائیجیریہ کے ایک کالج میں ایک مسلمان محجبہ طالبہ کے حجاب پر پابندی کے بعد اس معاملہ نے ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ آخرکار اس مسئلہ کو نائیجیرین پارلیمنٹ بھیج دیا گیا تھا۔

نائیجیریہ کے اسلامی امور کی کمیٹی نے اعلان کیا تھا ملک بھر میں حجاب کی ممنوعیت کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

اس کمیٹی کا کہنا تھا: جو کوئی بھی یہ خیال کرتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کو پائمال کر سکتا ہے تو اسے اپنے خواب سے بیدار ہو جانا چاہئے اور معلوم ہونا چاہئے کہ نائیجیریہ میں مسلمانوں کے حقوق باقی شہریوں کے مساوی ہیں۔

715827

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں