خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Sunday, July 15, 2018 خبر کوڈ : 72756

حجاج کرام سعودی عرب کے ۱۰۲ ہوٹلوں میں قیام پزیر ہوں گے
امور حج و زیارت کے لئے رہائشی معاملات کے سرپرست محسن نظافتی نے کہا: اس سال زائرین حج کی مناسب رہائش کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ زائرین کو مکہ اور مدینہ کے ۱۰۲ ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی شبستان نے "وزارت  اطلاعات حج" کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ حجاج کرام سعودی عرب کے ۱۰۲ ہوٹلوں میں قیام پزیر ہوں گے۔

محسن نظافتی نے مکہ و مدینہ میں موجود ہوٹلوں اور ان میں موجود سہولیات کے متعلق کہا: اس سال زائرین حج کے لئے مکہ و مدینہ میں تقریبا ۱۰۲ ہوٹلوں کا انتظام کیا گیا ہے  جن میں سے ۸۲ ہوٹل مکہ میں اور ۲۰ ہوٹل مدینہ میں ہیں۔

انہوں نے گذشتہ سالوں میں ان ہوٹلوں کا مقایسہ کرتے ہوئے بتایا: ہوٹلوں کی سہولیات کو دیکھا جائے تو بہ نسبت سال گذشتہ وسیع تر بھی ہیں اوران کی  موقعیت جغرافیائی کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے۔

محسن نظافتی نہ کہا: مکہ مکرمہ میں موجود زائرین کی رہائش مسجد الحرام سے بہت کم فاصلہ پر ہے کہ جس میں زائرین کی سہولت کے لئے شہری  بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں بھی تمام ہوٹلز حرم نبویؐ کے بالکل پاس ہیں اور وہاں حتی بسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

امور حج و زیارت کے لئے رہائشی معاملات کے سرپرست نے کہا: مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کا معیار نسبتا بہتر ہے لیکن چونکہ مدینہ منورہ کے ہوٹلوں میں گذشتہ سالوں کی نسبت کمی ہوئی ہے اس لئے ان ہوٹلوں کا معیار بھی تقریبا پہلے جیسا ہی ہے اور اس میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے۔

715698

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں