خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, July 15, 2018 خبر کوڈ : 72757

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے
ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

خبر رساں ایجنسی شبستان نے خبر شائع کی ہے کہ ادارہ امور مساجد کے سربراہ سعید سعادتی نے  ملک میں مساجد کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں ولادت حضرت معصومہ(س) اور دھہ کرامت کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا:حضرت معصومہ(س) نے سفری دشواریوں کو تحمل کیا تاکہ معاشرہ میں "موضوع ولایت" کو فراموش نہ کر دیا جائے۔

انہوں نے جہاد کو حضرت معصومہ(س) کی خصوصیات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: جہاد و ایثار ہمارے معاشرے کی موجودہ مشکلات کا بہترین حل ہیں لہذا مساجد سے مربوطہ اداروں کے کارکنان کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے کام میں ایثار کا جذبہ اور انتھک محنت کو اپنائیں۔

ادارہ امور مساجد کے سربراہ نے کہا: ہمارے افراد کو دنیوی امکانات کے چکروں میں نہیں پڑنا چاہئے بلکہ انہیں چاہئے کہ وہ گذشتہ افراد کی طرح اپنے کام میں اخلاصِ نیت لائیں اور مسلسل جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا: ادارہ امور مساجد کے افراد  کو چاہئے کہ وہ اپنے کام میں جہادی انداز کو اپنائیں اور کبھی بھی مساجد کی خدمت میں  تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔

715816

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں