خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, July 16, 2018 خبر کوڈ : 72758
آیت اللہ مکارم شیرازی:
ضرورتمندوں کی مدد کرنا اسلام کی بنیادی ترین تعلیمات میں سے ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےایران کے ہلال احمرکے سربراہ اورکارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام لوگوں کی خدمت کرنے کوبہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفترکے حوالےسے نقل کیا ہےکہ آیت اللہ مکارم شیرازی نےایران کے ہلال احمرکےسربراہ اورکارکنوں سےملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام لوگوں کی خدمت کرنے کوبہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس کی بہترین دلیل قرآن مجید کی معروف آیہ مجیدہ ہےکہ جس میں فرماتا ہے کہ اگرکو ئی شخص کسی انسان کو موت سے نجات دے تو گویا کہ اس نے پوری انسانیت کو نجات دی ہے۔ روایات کی بنا پراس آیہ مجیدہ کا ظاہریہ ہے کہ اگرکسی نے کسی انسان کو ڈوبنے اورآگ جیسی آفات سے نجات دی لیکن اس کا باطنی معنی یہ ہےکہ انسانوں کو ضلالت اورگمراہی سے نجات دے کرانہیں ہدایت کی جانب دعوت دیں۔ بنابریں اس آیہ مجیدہ میں مادی اورمعنوی نجات جمع ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ ائمہ اطہارعلیہم السلام عملی طورپرانسانوں کی نجات اورلوگوں کی مشکلات کےحل کےلیےاقدام کیا کرتے تھے۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ اطہار علیہم السلام اس راہ میں پیش پیش تھے۔ اس سےمعلوم ہوتا ہےکہ ضرورتمندوں کی مدد کرنا اسلام کی بنیادی ترین تعلیمات میں سے ہے۔

۷۱۶۲۲۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں