خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Monday, July 16, 2018 خبر کوڈ : 72763
آیت اللہ سید علی اصغرحسینی:
ہمیں قول وفعل اورکردارمیں اہل بیت(ع) کےحقائق کو پہچاننا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد کے امام جمعہ نے عشرہ کرامت کے پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قول وفعل اورکردار میں اہل بیت علیہم السلام کے حقائق کو پہچاننا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ یاسوج کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد کے امام جمعہ آیت اللہ سید علی اصغرحسینی نے ۱۶ جولائی کو اس صوبے میں عشرہ کرامت منعقد کرنے والی عوامی کمیٹی کی نشست میں کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ ایسے اقدامات کو مستحکم اورمضبوط کرتا ہے کہ جو اسلام کے احکام کے فروغ اوراہل بیت علیہم السلام کی شناخت کے سلسلے میں انجام دیے جاتے ہیں۔

انہوں نےعشرہ کرامت کے ایام کو ایرانی بہادر عوام کے لیے فخر کا باعث قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ولایت کی حامی ملت کو یہ گرانقدرتحفہ دیا ہے۔

آیت اللہ حسینی نےمزید کہا ہے کہ امام رضا علیہ السلام اسلامی ایران کی عوام اوردیگرمسلمان ممالک بالخصوص شیعوں کی پناہ گاہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ دنیا کے تمام ممالک کے علماء اورمسلمان بالخصوص عراق کے مسلمان امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا  بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں۔ عراق کی نامورعلمی اورفقہی شخصیت مرحوم کاشف الغطاء امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لیےعراق سے ایران کا سفرکیا کرتے تھے۔

۷۱۶۲۶۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں