خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, July 17, 2018 خبر کوڈ : 72774

سعودی ولی عہد نے اپنی ماں پر بھی رحم نہ کیا
اسپین کے نیوز پیپر "ایل-موندو" کے مطابق سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے اپنی ہی والدہ کو گھر میں نظر بند کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی شبستان نے "الکوثر چینل" کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے اپنی ہی والدہ "فھدہ بن فالح" کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔اس نظربندی کی وجہ  سعودی ولیعھد کی والدہ کا اپنے بیٹے کے بارے میں بیان تھا کہ وہ سعودی حکومت سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔

ایل-موندو نیوز کے مطابق امریکہ کے ۱۴ سربراہان نے امریکی نیوز چینل "این-بی-سی" کو دئے گئے انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا شہزادی فھدہ تقریبا ۳ سال سے گھر میں نظربند ہیں اور تب سے اپنے بیٹے سے ملاقات بھی نہیں کی ہے۔

مذکورہ اخبار نے  شہزادہ خالد بن فرحان آل سعود سے جو کہ سعودی خاندان سے ہیں اور اس وقت جرمنی میں پناہگزینی کی زندگی بسر کر رہے ہیں نقل کیا ہے کہ جب سے بن سلمان  کی والدہ نے محمد بن سلمان اور اس کے دوسرے بھائیوں کے درمیان قدرت کی تقسیم پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ولیعھد فعلا حکومت سنبھالنے کے اہل نہیں ہے تب سے گھر میں نظربند ہیں۔

ایل-موندو کے مطابق سعودی ولیعھد اور اس کی والدہ کے تعلقات محمد بن سلمان کی کوتاہیوں اور شہزادی فھدہ کے سعودی بادشاہ  پر زیادہ نفوذ کی وجہ سے چند سالوں سے خراب چلے آ رہے تھے۔شہزادی فھدہ اپنے دوسرے بیٹوں میں سے کسی ایک کو ولیعھد بنانا چاہتی تھی بالخصوص "ترکی بن سلمان" جو کہ ایک تاجر بھی ہے یا "خالد بن سلمان" کو ولیعھد بنانا چاہتی تھی جو کہ امریکہ میں سعودی عرب کا موجودہ سفیر بھی ہے۔

715017

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں