خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, July 17, 2018 خبر کوڈ : 72775
حجۃ الاسلام سید عباس مہندسی:
حفظ قرآن کریم کو الہی آیات میں غوروفکرکےہمراہ ہونا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےمحکمہ اوقاف وخیراتی امورکےحفظ قرآن کریم کےتربیت معلم سنٹرکےسربراہ نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کو حفظ کرنے کےلیےنازل نہیں کیا ہے۔ قرآن غوروفکر، سمجھنے،عمل کرنےاورانس ومحبت کی کتاب ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قزوین کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام سید عباس مہندسی نے ۱۷ جولائی کو قزوین میں حفاظ قرآن کریم کےسیمینارسےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ قرآن کریم کو حفظ کرنےمیں کچھ نکات پرتوجہ دینا ضروری ہےکہ جن میں سے ایک نکتہ یہ ہے کہ ایک خاص نظم وضبط کےتحت قرآن کریم کو حفظ کرنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ قرآن کریم کےحفظ کو باقی رکھنےکےلیےاسے بارباردھرانا ضروری ہے یعنی اپنی سابقہ زحمت اورمحنت کا باقی رکھنے کےلیےباربار قرآن کریم کی تلاوت کریں۔ اس کے علاوہ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ مباحثہ کرکے ایک دوسرے کو سنانا چاہیےکیونکہ قرآن کریم کو حفظ کرنےکا بنیادی نکتہ ایک دوسرے کو سنانا ہے۔

حجۃ الاسلام مہندسی نےاس مطلب پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ معنی کے بغیرقرآن کریم کو حفظ کرنا بے معنی ہے اورحفاظ قرآن کریم کو اس مطلب پرتوجہ دینی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو حفظ کرنے کے لیے نازل نہیں کیا ہے بلکہ قرآن کریم غوروفکر، فہم وعمل اورانس ومحبت کی کتاب ہے۔

انہوں نےحفاظ قرآن کریم کو مخاطب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرآپ نےحفظ کو ترک کردیا ہے تو قرآن کو ترک نہ کریں کیونکہ قرآن ضابطہ حیات ہے اورانسان کے آرام وسکون کا باعث ہے۔

۷۱۶۴۴۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں