خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۸ مهر ۱۳۹۷

السبت ١٠ صفر ١٤٤٠

Saturday, October 20, 2018

وقت :   Tuesday, July 17, 2018 خبر کوڈ : 72777

بین الاقوامی معاہدوں بالخصوص عہدنامہ مودت کی خلاف ورزی کرنے پرایران کی امریکہ کے خلاف شکایت
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے وزیرخارجہ کےتوسط سے امریکہ کےخلاف ایران کی شکایت کی خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بین الاقوامی معاہدوں بالخصوص عہدنامہ مودت ی خلاف ورزی کرنے پرایران نے امریکہ کےخلاف شکایت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے وزارت خارجہ کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے وزیرخارجہ کے توسط سےامریکہ کےخلاف ایران کی شکایت کی خبرکی وضاحت کرت ہوئےکہا ہے کہ ہمارے ملک کے خلاف پابندیاں لگانے پرمبنی امریکہ کےغیرقانونی اقدام کے ازالے اورامریکہ کےخلاف ورزی پرمشتمل اقدامات کا انٹرنیشنل سطح پر جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ نے ایرانی صدرکےبین الاقوامی حقوق کےامورکی شرکت اورتمام مربوط اداروں سے ہم آہنگی کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں بالخصوص عہدنامہ مودت اور معاشی روابط  کی خلاف ورزیوں کی وجہ سےایران نےعالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی اوربین الاقوامی حقوقی مشیروں اوروکلاء سے مشورے کے بعد ۱۶ جولائی  ۲۰۱۸ء کو مودت نامی معاہدے کی خلا ف ورزی کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی شکایت پرمشمتل آخری درخواست کا اندراج ہوا ہے۔ اس درخواست میں دلیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہےکہ جوہری پابندیوں کو دوبارہ لگانے پرمبنی امریکہ کا ۸ مئی ۲۰۱۸ء کا فیصلہ امریکہ کےبین الاقوامی معاہدوں بالخصوص ۱۳۳۴ نامی مودت معاہدے کی ۴، ۷،۸ اور۱۰ نمبروالی شقوں کے ساتھ منافات رکھتا ہے اورامریکہ پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بین الاقوامی خلاف ورزیوں پرمشتمل اقدامات کو بند کرنے کے ضمن میں اس کی وجہ سے ہونے والے تمام نقصان کا ازالہ کرے۔

۷۱۶۳۳۰

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں