خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, July 17, 2018 خبر کوڈ : 72778
حجۃ الاسلام اسماعیل تدینی:
قرآن کریم سےمانوس دل آسانی سےشکست سےدوچارنہیں ہوتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: جو لوگ کلام وحی کی تفسیراوراس کےحفظ کے ساتھ اپنےآپ کو مانوس کرتےہیں اورپھرفیض الہی پرپہنچنےکےراستے پرگامزن ہوتے ہیں وہ زندگی کی مشکلات کے تلاطم میں گمراہی میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں اورایک ایسا روشن اوربابصیرت دل پیدا کرلیتے ہیں کہ جو آسانی سے شکست نہیں کھا سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ کرمان کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام اسماعیل تدینی نےکرمان شہرمیں اکتالیسویں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران عشرہ کرامت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے قرآنی اقدامات کو ایک توفیق الہی قراردیا ہے کہ جن کا مقصد  معاشرے میں کلام وحی کی ترویج اور اہل بیت علیہم السلام کے راستے پرحرکت کرنا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جو لوگ کلام وحی کی تفسیراوراس کے حفظ کے ساتھ اپنے آپ کو مانوس کرتے ہیں اورپھرفیض الہی پرپہنچنےکے راستے پرگامزن ہوتے ہیں وہ زندگی کی مشکلات کے تلاطم میں گمراہی میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں ۔ البتہ بعض لوگ دنیاوی مال ودولت اورشہرت اور ریاکاری کے لیے قرآن کریم سےاستفادہ کرتے ہیں تاہم بعض ایسےافراد بھی ہیں کہ جو دنیاوی مسائل سے ہٹ کر اس مقدس کتاب سےاستفادہ کرتے ہیں اورایک اورنگاہ سے قرآن کریم پرنظرڈالتے ہوئے قرآنی آیات کی گہرائی اورتفسیرپرتوجہ دیتے ہیں۔

حجۃ الاسلام تدینی نےکہا ہے کہ قرآن کریم واضح طورپرہمیں بتاتا ہے کہ ہم کس طرح الہی ضیافت کے دسترخوان پربیٹھیں اوراس نعمت سےاستفادہ کریں اورقرآنی آیات اوران کے مفاہیم میں غوروفکر کرکے اپنے آپ کو حیوانی زندگی سے حیاتی زندگی اورسعادت کی راہ پرپہنچائیں۔

۷۱۶۴۵۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں