خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, July 17, 2018 خبر کوڈ : 72783
آیت اللہ نوری ہمدانی:
علماء اورطلباء کوآگاہی اوربیداری کےساتھ دشمن کےخلاف جدوجہد کرنی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ نوری ہمدانی نےاس مطلب کہ علماء کو آگاہی اوربیداری کے ساتھ دشمن کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے، کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی حوزہ ہائےعلمیہ کے انقلابی ہونے اورانقلابی باقی رہنے کی تاکید کرتے ہیں لہذا حوزہ ہائے علمیہ کو انقلابی حرکت کے ہراول دستوں میں ہونا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے سپاہ نیوز کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ قم کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے ۱۷ جولائی کو مشہدمقدس میں حوزہ ہائےعلمیہ کے رضاکاراساتذہ اورعلماء کے پہلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کی ذمہ داری وہی انبیاء اوراولیائے الہی کی ذمہ داری ہے لہذا انہیں زندگی کے مختلف پہلووں میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے معاشی معارف کو فقہ کے ایک اہم ترین معارف میں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی صحیح مینجمنٹ کے ذریعے معاشرے سےفقر وجہالت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے سیاسی معارف کو بھی دین اسلام کے اہم ترین معارف میں سےقراردیتے ہوئےکہا ہے کہ دین اسلام اورسیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے اوربہت سی آیات میں انسانی مینجمنٹ کے لیے سیاست کے طریقہ کار کو بیان کیا گیا ہے اوراس سلسلے میں امیرالمومنین علیہ السلام کے خط نمبر۵۳ کو اسلام کی نظرمیں سیاست کی اہمیت کا واضح مصداق قراردیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ ہمارا عقیدہ ہےکہ ولایت کے بغیرکوئی عمل بھی قابل قبول نہیں ہے۔ ایک کامل دین کےعنوان سےاسلام کو ایک محافظ، حاکم اوروضاحت کرنے والے کی ضرورت ہے اوراس وقت یہ عظیم ذمہ داری ولی فقیہ کی گردن پر ہے۔

۷۱۶۴۷۵

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں