خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Tuesday, July 17, 2018 خبر کوڈ : 72784
سرداربریگیڈئیر غیب پرور:
دشمن، ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنےکےدرپے ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ نےاس مطلب کہ اس وقت دشمن ایک طاقتور میڈیا ایجاد کرکے ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنے کے درپے ہے، ہم سپاہ، بسیج اورعلماء کےدرمیان گہرے تعلقات پراصرار کرتے ہیں اورعلماء کی ہدایات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ سردار بریگیڈئیرغلام حسین غیب پرور نے حوزہ ہائے علمیہ کے بسیجی علماء اوراساتذہ کے پہلے اجلاس میں اسلامی انقلاب ایران کو اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ایک عظیم الہی نعمت ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کے بعد جسے اللہ تعالیٰ نے ایک عارف اورمجاہد عالم دین کے ہاتھوں اوراسلامی ایران کی دیندارعوام کے تعاون سےہمیں عطا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب سے اسلامی انقلاب قائم ہوا ہے اسی وقت سے دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کے مقابلے میں کھڑا ہوا ہے اوروہ ایک لمحہ کے لیے بھی اپنی سازشوں اورخباثتوں سے باز نہیں آیا ہے لیکن اس کی تمام ترسازشوں کے باوجود اسلامی انقلاب اپنی طاقت اورقوت کے ساتھ اس الہی راستے پرگامزن ہے۔

سردارغیب پرور نے آخرمیں کہا ہےکہ اس وقت اسلامی انقلاب کو دشمن کی نفسیاتی جنگ کا  سامنا ہے کیونکہ آج دشمن میڈیا اورذرائع ابلاغ سے استفادہ کرکے اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنا چاہتا ہے لہذا علماء اورمعاشرے کے متحرک افراد کو لوگوں کے سامنے اسلامی انقلاب کے کارناموں کو پیش کرنا چاہیے۔

۷۱۶۴۷۸

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں