خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Wednesday, July 18, 2018 خبر کوڈ : 72790
جعفرالحسینی:
شام اورعراق کی سرحد پرامریکہ کی جانب سےداعش کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حزب اللہ عراق کےعسکری بریگیڈ کےترجمان نے کہا ہے کہ شام اور عراق کی سرحد پرامریکہ کی جانب سے داعش کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اوراس نے اپنے اس سلسلے کو بند نہیں کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ عراق کی عسکری بریگیڈ کے ترجمان جعفرالحسینی نے المیادین سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی فورسز نے شام اورعراق کی سرحد پرموجود داعش کی حمایت کا سلسلہ بند نہیں کیا ہے۔

انہوں نےاس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ممبران کو بحران کے نکلنےکی غرض سے عراق کی حمایت کے لیے ایک موثرحکومت کا انتخاب کرنا چاہیے۔

الحسینی نے مزید کہا ہےکہ عراق کا بحران اس وقت حل ہوگا کہ جب امریکی عراق سے نکل جائیں گے۔

انہوں نےعراق کے مزاحمتی ماحول پرشدید سیکیورٹی دباو ڈالنےکی غرض سےمظاہرین کے درمیان شرپسند عناصر کو داخل کرنے کے لیے امریکہ اورسعودی عرب کی کوششوں کو بے نقاب کیا ہے۔

الحسینی نےعراق کے وزیراعظم حید رالعبادی کی حشد شعبی فورسزسےملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد مظاہرین کے درمیان داخل ہونے والے شرپسند عناصر کا راستہ روکنے کے لیے  ہم آہنگی اورحمایت کرنا تھا۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ عراق کے اندرونی حالات کو خراب کرنےکے لیےامریکہ کا مسلسل دباو موجود ہے۔

۷۱۶۶۱۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں