خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Wednesday, July 18, 2018 خبر کوڈ : 72792

غزہ پرحملہ کرنےکےلیےصہیونی فوج کو گرین سگنل
خبررساں ایجنسی شبستان: صہیونی حکومت کے فوجی ہیڈ کوارٹر نے اپنی افواج کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگرڈرون حملوں اورآتشگیرغباروں کی پروازوں کا سلسلہ نہ رکا تو پھرغزہ کی پٹی پرحملہ ہی واحد آپشن باقی بچ جائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے عبرانی زبان کے چینل نمبر۱۰ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب نے۲۰ جولائی بروز جمعہ کو آتشگیر غباروں کو اڑانے کو روکنے کا آخری دن  قراردیا ہےکہ غزہ کی سرحد پرفلسطینی جوان جو یہ اقدام کررہے ہیں۔

اس چینل نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اگریہ اقدام نہ رکا تو فوج غزہ کی پٹی پرحملہ کردے گی۔

صہیونی حکومت کے چینل نمبر۱۰ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ تحریک حماس نے مصری انٹیلی جنس کے ذرائع کے ذریعےصہیونی حکام کو یہ پیغام دیا ہے کہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ ان آتشگیرغباروں کو روکنےکی غرض سے اس کی کچھ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اورجمعہ کے دن کے آغاز کے ساتھ ہی یہ اقدام مکمل طورپررک جائے گا۔

صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نےغزہ میں سلامتی کی صورتحال  کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہ ہونے والی نشست میں  ہرقسم کے اقدام کے لیےصہیونی فوج کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

۷۱۶۶۰۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں