خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Wednesday, July 18, 2018 خبر کوڈ : 72796

ہیگ عدالت کس طرح امریکہ کےخلاف ایران کی شکایت پرعمل کرے گی؟
خبررساں ایجنسی شبستان: ہیگ عدالت کی تائید کے مطابق امریکہ کےخلاف ایران کی شکایت عالمی عدالت کے دیوان اعلیٰ میں پہنچ چکی ہے اوراب تہران اس چیز کا منتظر رہے کہ امریکہ کا ٹرائل ہوتا ہے یا نہیں؟

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک کے حکام نے اس وقت تک کئی مرتبہ امریکہ کے ظالمانہ اقدامات اوروعدہ خلافیوں کےمقابلے میں اقوام متحدہ میں درخواست دی ہے اوراس آرگنائزیشن کے رکن کےعنوان سے اپنےحق کی وجہ سے ہیگ عدالت کی حقوق طاقت پراعتماد کیا ہے لیکن کبھی بھی ان درخواستوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ واشنگٹن نے ہمیشہ تہران کےخلاف ظالمانہ اقدامات انجام دیے ہیں۔

ابھی حال ہی میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنےٹوئیٹری پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے ہیگ عدالت میں امریکہ کےخلاف شکایت کی ہےجبکہ امریکی  اہانتوں کے مقابلے میں ایران حقوقی، سفارتی اورقانون کی حاکمیت کا پابند ہے۔  لہذا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اس امریکی عادت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

بہرحال پہلی مرتبہ ہیگ عدالت نے بھی ایک بیانیے کی صورت میں ایران کی شکایت کی تائید کی ہے اورلکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مودت معاہدے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی حقوق اورمعاشری تعلقات کی خلاف ورزیوں کی وجہ سےامریکہ کےخلاف شکایت کی ہے اوراسے اس عدالت میں درج کروایا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ہیگ عدالت کے قوانین کےمطابق اس کیس کو نپٹانےکا عمل ایک مشخص عمل ہے البتہ اس کی کوئی خاص اورمشخص مدت نہیں ہے۔ اس عمل کے مطابق ہیگ کی عدلیہ ایران کی شکایت کو امریکہ بھیجے گی اوراس سے جواب طلب کرے گی کہ جسےبلوں کے تبادلے کا نام دیا جاتا ہے اورممکن ہے کہ یہ عمل بہت لمبا ہو۔اس کے بعد طرفین کے وکلاء اورنمائندے عدلیہ میں پیش ہوں گے اورایک دوسرے کے آمنے سامنے مذاکرات کریں گے۔

۷۱۶۷۵۱

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں