خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Wednesday, July 18, 2018 خبر کوڈ : 72797
حجۃ الاسلام حمید محمدی:
آرٹ کے ذریعے لوگوں کو دینی معارف سےمانوس کرنا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی قرآنی کلچرکی توسیع کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کو قرآن کریم، نہج البلاغہ اورصحیفہ سجادیہ سے مانوس کرنا چاہیے کہ ہنرکی زبان اس ہدف کے تحقق کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام حمید محمدی نےمساجد سنٹرز کے صوبائی مرکزی آفسزکےثقافتی ،آرٹ اورتعلیمی امورکے ماہرین کی نشست میں قرآنی کارکردگی کو مساجد کی بہترین ، اہم ترین اورحساس ترین کارکردگی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد ، اللہ کا گھر اورقرآن، اللہ کا کلام ہے۔ بنابریں مسجد ملک میں قرآنی ثقافت کے احیاء اورفروغ کا بہترین مکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مساجد سنٹرز اس وقت اپنے کاموں میں کامیاب ہیں کہ جب وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مساجد کی طرف جلب کریں۔

حجۃ الاسلام حمید محمدی نےکہا ہےکہ قرآن کریم، اللہ کا کلام ہےجبکہ بعض سابقہ کتابیں تحریف کا شکارہوگئی ہوئی ہیں۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کریم کی تفسیراوروضاحت کے ذمہ دارہیں اورنہج البلاغہ، قرآن کریم کی تفسیر کے لیےایک بہترین کتاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی نے نہج البلاغہ کو قرآن کریم کی بہترین تفسیرقراردیا ہے۔ جبکہ ہمارا اس کتاب سےلگاو بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحیفہ سجادیہ قرآن صاعد کے عنوان سے چودہ معصومین علیہم السلام کے صحیفوں کا ایک نامورنمونہ ہے۔ آپ توجہ کریں کہ عیسائی آفریقہ کے بت پرستوں کو عیسائی بنانے کےلیےصحیفہ سجادیہ سےاستفادہ کرتے ہیں اوراس وقت بھی ویٹیکن میں یہ بہت زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سے شمارہوتی ہے۔

۷۱۶۷۱۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں