خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Thursday, July 19, 2018 خبر کوڈ : 72799

امام رضا(ع) کےکلام میں مہدویت اورغیبت کےاسباب
خبررساں ایجنسی شبستان:ظہورکےبعد امام زمانہ علیہ السلام دنیا کےمطلق حکمران ہوں گے۔ لہذا ان شرائط کو فراہم کرنے کےلیےایک انقلاب کی ضرورت ہےتاکہ کفروشرک کے تمام حکمرانوں کی تباہی کا راستہ ہموارہوسکے اوراس کے لیے وقت درکارہے۔ بنابریں امام رضا علیہ السلام نےفرمایا: ہمارے مہدی اس وقت ظہورکریں گےکہ جب ان کی گردن پرکسی قسم کی بیعت نہیں ہوگی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ائمہ اطہارعلیہم السلام کی زبان مبارک سے امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت، آخرالزمان اورکلی طورپر مہدویت کےموضوعات بیان ہوئے ہیں ۔ مثال کےطورپرایک شخص معصومین علیہم السلام کے پاس آکر ان سے امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کے بارے میں سوال کرتا تھا اورجواب لیتا تھا یا بعض اوقات ائمہ اطہارعلیہم السلام خود اس بارے میں گفتگو کیا کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام ناصررفیعی نےحرم مطہرامام رضا علیہ السلام میں اپنےخطاب کے دوران  امام زمانہ اورعصرغیبت کے بارے میں امام رضا علیہ السلام کی حدیث کی تشریح  کرتےہوئےکہا ہےکہ شاید اس وقت تک اس موضوع پربہت کم بحث کی گئی ہے امام رضا علیہ السلام نے امام زمانہ علیہ السلام  کے بارے میں کیا فرمایا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام وارمہدویت کا موضوع ایک ایسا موضوع ہے کہ جس کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور امیرالمومنین علیہ السلام سےلےکرخود امام زمانہ علیہ السلام تک بحث وگفتگو کی گئی ہے۔

اس معلم اخلاق نےکہا ہے کہ امام رضا علیہ السلام نے امام زمانہ علیہ السلام کے بارے میں دعبل کے سوال کےجواب میں فرمایا: یہ امام، میرا بیٹا ہے اورمیری چوتھی نسل سے ہوگا اوراس امام کا ظہورقیامت کی طرح ہے۔ دوسری روایت یہ ہے کہ امام رضا علیہ السلام حسین بن خالد سے فرماتے ہیں: (لاَ دِينَ لِمَنْ لاَ وَرَعَ لَهُ)۔ اس حدیث میں اس مطلب کی طرف اشارہ ہے کہ جو بھی تقویٰ نہیں رکھتا ہے وہ دین نہیں رکھتا ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام بھی تقوی کی ضرورت پرزوردیتے ہیں۔

انہوں نےایک اورروایت نقل کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک شخص نےامام رضا علیہ السلام کی خدمت میں آکر آپ سے امام زمانہ علیہ السلام اوران کے فلسفہ غیبت کے بارے میں پوچھا تو آپ نے جواب میں فرمایا: امام زمانہ علیہ السلام کی  غیبت کی ایک دلیل یہ ہے کہ آپ کرگردن پرکسی کی بیعت نہ ہو۔

۷۱۶۷۸۶

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں