خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Thursday, July 19, 2018 خبر کوڈ : 72806
حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی:
مقدس مقامات توسل اورانس کےمکان ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کےاستاد نے امام زادوں کی زیارت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ مقدس مقامات توسل اورانس کے مکان ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم نے اس صوبے کے محکمہ اوقاف وخیراتی امورکے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے ۱۸ جولائی کو ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرشتے ان مقاما ت پرحاضرہوتے ہیں اوریہ ان کے مقام ومنزلت کی عظمت اوربزرگی کی علامت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ آیت اللہ بہاء الدینی شب ہائے قدر کو کسی ایک امام زادے میں جاکر شب ہائے قدرکے اعمال انجام دیا کرتے تھے۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا ہےکہ یہ مقدس اورنورانی مقامات توسل اورانس کے مکان ہیں  لیکن جو مقامات اعلیٰ ترین مقام پرفائز ہیں وہ معصومین علیہم السلام کے حرم ہائے مطہر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معصومین علیہم السلام اورامام زادوں کےحرم ہائے مطہرمیں انسان کے دل پرایک عجیب قسم کا سکون  طاری ہوتا ہے۔ متعدد روایات کی بنا پر امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کا سب سے زیادہ ثواب ہے اورامام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا ثواب زیادہ ہے۔

حجۃ الاسلام مومنی نےکہا ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام س مختلف روایات میں آیا ہے کہ اگرانسان معرفت کے ساتھ امام رضا علیہ السلام کے حرم میں داخل ہوکر زیارت کرے تو اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

انہو ں نےمزید کہا ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف نے بھی امام رضا علیہ السلام کی  زیارت کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہےکہ جو شخص بھی امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرے اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔

ایران کے اس مشہورخطیب نےحرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی فضلیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کریمہ اہل بیت علیہ السلام کا حرم وہ واحد حرم ہےکہ امام صادق علیہ السلام، امام رضا علیہ السلام اورامام جواد علیہ السلام نے جس کے بارے میں فرمایا ہے کہ جو شخص بھی ان کی زیارت کرے گا اس پرجنت واجب ہوتی ہے۔

۷۱۶۸۴۷

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں