خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Thursday, July 19, 2018 خبر کوڈ : 72808
آیت اللہ خاتمی:
اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق تہران کی نمازجمعہ کےخطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ۱۸ جولائی کو امام زادوں کی یاد منانے کے قومی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرملک اپنی کچھ خاص مناسبتیں ہوتی ہیں۔ہمارے ملک کی بھی کچھ مخصوص مناسبتیں ہیں۔ درحقیقت ہم کچھ بین الاقوامی مناسبتیں بھی رکھتے ہیں کہ جسے ۲۲بہمن کی مناسبت ہے کہ جو ایک قومی مناسبت ہے اورجس میں تمام لوگ شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ شیعوں کی بھی کچھ خاص مناسبتیں ہیں کہ جو ہمارے ساتھ مختص ہیں یعنی اہل سنت اوردیگراقلیتیں یہ مناسبتیں نہیں رکھتی ہیں۔ ہمارے پاس عشرہ کرامت کی مناسبت ہے کہ جو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت سےشروع ہوتی ہے اورآخرکار امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت پرختم ہوتی ہے ۔

آیت اللہ خاتمی نےحضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے بارے میں کہا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا ایک عظیم خاتون ہیں کہ امام صادق علیہ السلام نے جن کی ولادت سے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی اورامام کاظم علیہ السلام نے بھی ان کی قدردانی فرمائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس وقت تہران میں چادر شعائراللہ کی تعظیم کا ایک مصداق ہے، اگرملک کے باقی علاقوں میں چادراوڑھنےکا ثواب ہے تو تہران میں اس کا ثواب زیادہ ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض افراد اپنی جہالت یا دشمنی کی بنا پر شہنشاہی حکومت کے دورکی بے پردگی کی ترویج کرنا چاہتے ہیں۔

تہران کےامام جمعہ نےکہا ہے کہ ہمارے ائمہ ہمارے لیےنمونہ عمل اورمشعل راہ ہیں لہذا ان کی تعلیمات پرتوجہ دینی چاہیے۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازکو بہت زیادہ اہمیت دیا کرتے تھے اورکسی اورچیزکو اس پرترجیح نہیں دیتے تھے۔ لہذا ہمیں اہل بیت علیہم السلام کو یاد کرنا چاہیے تاکہ ان کے طرززندگی کو فراموش نہ  کردیں۔

۷۱۶۸۲۴

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں