خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Monday, July 23, 2018 خبر کوڈ : 72844

ایرانی صدر کا مرکزی انشورنس کمیٹی سے اقتصادی فعالیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ
ایرانی صدر نے وزراء کونسل کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں مرکزی انشورنس کمیٹی کے سرپرست کو کہا کہ وہ انشورنس کے امور میں قدرتی آفات اور غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنائیں اور اسی طرح نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔

خبر رساں ایجنسی شبستان نے ایوان صدر  کی رپورٹ کے مطابق خبر شائع کی ہے: وزراء کونسل کی صدر مملکت کے ساتھ بدھ کے دن ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ایرانی صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کی۔ وزراء کونسل نے غلام رضا سلیمانی امیری کو مرکزی انشورنس کی سربراہی کے لئے منتخب کیا اور مرکزی انشورنس کے سابقہ  سربراہ کی خدمات کی تعریف کی۔ ایرانی صدر نے  اس میٹنگ میں  مرکزی انشورنس کمیٹی کے نئے سربراہ کو کہا: وہ انشورنس کے امور میں قدرتی آفات اور غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنائیں  اور اسی طرح نوجوان  نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔

صدر روحانی نے کہا: ایک طاقتور انشورنس کمپنی وہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اور مالی معاملات والے افراد  آسودہ خاطر ہوں۔اسی طرح انشورنس کمپنی کو ایران کی اقتصادی پابندیوں سے مقابلہ کے لئے آمادگی پر تاکید کی اور مطالبہ کیا کہ وہ  علاقائی اور بین الاقوامی طور پر ہونے والی اقتصادی فعالیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

716723

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں