خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Monday, July 23, 2018 خبر کوڈ : 72863

ریاض کی جانب سےتہران کےخلاف پابندیوں کی حمایت
خبررساں ایجنسی شبستان: درحالانکہ حکومت آل سعود خطے میں بین الاقوامی قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک پہچانا جاتا ہے لیکن اب وہ دعوی کرتا ہےکہ چونکہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کا حصہ ہیں لہذا یہ حکومت ان قوانین کی مراعات کرنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں رکھتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ حکومت آل سعود خطے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سب سے بڑی حکومت پہچانی جاتی ہے اوراس وقت دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت اوریمنی عوام پرحملوں کی وجہ سے اسرائیل کےبعد خطےکی ظالم ترین حکومت پہچانی جاتی ہے تاہم اب وہ دعویٰ کرتی ہےکہ چونکہ ایران کےخلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامین قوانین کا حصہ ہیں لہذا وہ ان قوانین کی مراعات کرنےپرمجبورہے۔

موصولہ رپورٹ کےمطابق سعودی روزنامہ عکاظ کی خبرکے مطابق گزشتہ روزسعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایران کےخلاف لگائی جانے والی پابندیوں کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین اورایران کےخلاف لگائی جانے والے ہرپابندیوں کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ایران نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اوراگر وہ دنیا کےممالک کے ساتھ اچھےتعلقات قائم کرنا چاہتا ہےتو اسے بین الاقوامی قوانین کی پابندی اورہمسائیوں کےحقوق کا احترام کرنا چاہیے اوردہشتگردوں کی حمایت اور شہریوں کے قتل عام کی غرض سےانصاراللہ یمن کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنا چھوڑدے اوراگرایران کی دشمنی پرمبنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ آئی تو اس پردباو میں مزید اضافہ ہوگا اوروہ تنہا رہ جائے گا۔

جبکہ سعودی عرب نے ہمیشہ خطےمیں عسکری وسائل اورطاقت کو استعمال کرکے دیگرممالک پراپنی طاقت کو مسلط کرنےکی کوشش کی ہےاورمشرق وسطیٰ میں قدرت تک پہنچنےکی راہ میں اب تک متعدد باروہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

۷۱۷۶۳۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں