خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۸

الخميس ١٧ شوّال ١٤٤٠

Thursday, June 20, 2019

وقت :   Monday, July 30, 2018 خبر کوڈ : 72958
آیت اللہ استادی:
آیت اللہ سبحانی نےحوزہ علمیہ کی تبدیلی میں اہم کردارادا کیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ استادی نے(فلسفہ وکلام) نامی قومی سیمینارکے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سبحانی کی قدردانی کا پروگرام منعقد کرنےکی ضرورت ہے کہ جنہوں نے شیعہ عقائد کی وضاحت اورترویج ، مکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع اورحوزہ علمیہ کی تبدیلی میں اہم کردارادا کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے اسلامک تھاٹ اینڈ کلچرل ریسرچ سنٹرکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رواں شمسی سال  کے آبان کے مہینے میں فلسفہ کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ ریسرچ سنٹر فلسفہ وکلام کے موضوع پرقومی سیمینارمنعقد کررہا ہے۔

 اس سیمینارمیں آیت اللہ سبحانی قدردانی اور( شہرقم میں) عقلی علوم اور(شہرتبریز میں) نقلی علوم جیسے دو حصوں میں ان کےافکارونظریات کا جائزہ لینے کے لیے یہ سیمینار منعقد ہوگا۔ اسی چیز کے پیش نظرقم میں حوزہ ویونیورسٹی کے بعض علماء کےجو گفتگو کی گئی ہے۔  یہاں پراس سیمینارکے مرکزی آفس کی آیت اللہ رضا استادی کے ساتھ کی گئی گفتگو کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے:

آیت اللہ رضا استادی نےشیعہ عقائد کی وضاحت وترویج اورمکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع میں آیت اللہ سبحانی کے نمایاں اوراہم کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس مختلف فنون کےعالم کی قدردانی کے پروگرام کےانعقاد کی ضرورت پرزوردیا ہے اوران کےافکارونظریات کا جائزہ لینے کےلیےفلسفہ وکلام نامی سیمینارکے انعقاد کو انتہائی اہم کرداردیا ہے۔

انہوں نے آیت اللہ سبحانی کی علمی کاوشوں کے ایک اورپہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ بزرگوار طلباء کو کتاب اورمقالہ جات تحریرکرنے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی کرتے ہیں۔ اس کےعلاوہ آپ اخلاقی فضائل اورعلمی جدوجہد جیسے کمالات کے مالک بھی ہیں۔

۷۱۹۰۰۷

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں