خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, July 31, 2018 خبر کوڈ : 72964

کعبہ کوکعبہ کیوں کہا جاتا ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: اللہ تعالیٰ نےخانہ کعبہ کےلیےبہت بڑی فضیلت قراردی ہےاورکعبہ کی فضلیت اورشرافت کےلیےاتنا ہی کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس گھرکی نسبت اپنی طرف دی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اللہ تعالیٰ نےخانہ کعبہ کےلیے بہت بڑی فضیلت قراردی ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام اس مقدس مکان کے بانی، حضرت جبرائیل علیہ السلام اس کے انجینئر،حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کے معمار اورحضرت اسماعیل علیہ السلام اس کے معاون  ہیں۔ کعبہ کی فضیلت اورشرافت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی نسبت اپنی طرف دی ہے۔

امام صادق علیہ السلام سےکعبہ کو کعبہ کا نام دینےکے سبب کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے جواب میں فرمایا: کیونکہ اس کےچارکونے ہیں۔ اس کے بعد آپ سے کعبہ کے چارکونے ہونےکے راز کے بارے میں پوچھا گیا تو امام علیہ السلام نےفرمایا: چونکہ کعبہ بیت المعمورکے سامنے ہے اوروہ اس کے چارکونے ہیں۔ پھرپوچھا گیا کہ بیت المعمورکے کیوں چارکونے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: چونکہ وہ عرش الہی کے سامنے ہے کہ جس کےچارکونے ہیں۔ پوچھا گیا:عرش الہی کے کیوں چار کونے ہیں؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: اسلام کے ارکان چارکلمات پرمشتمل ہیں:(سبحان اللہ، والحمدللہ، ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر)۔

مرحوم علامہ طباطبائی رسائل توحیدیہ میں فرماتے ہیں: ان چارقسم کے کلمات کی اس طرح تفسیر کی جاسکتی ہے:( سبحان اللہ) یعنی اللہ تعالیٰ کو پاک ومنزہ سمجھنا۔ (الحمدللہ) یعنی اس دنیا کی تمام نعمتوں اورکمالات کو اللہ تعالیٰ کے لیےثابت کرنا۔ کلمہ(لاالہ الا اللہ)  تمام ترکثرت سےہٹ کراس کے مرحلہ توحید پرناظرہےاورچوتھا لفظ( اللہ اکبر) توحید اعظم کو بیان کرتا ہے یعنی ہرقسم کی تعیین کی نفی۔

امام صادق علیہ السلام سےنقل ہے کہ آپ نےاللہ اکبرکا معنی بیان کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ  انسانوں کی تعریف اورتوصیف سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

توجہ: خانہ کعبہ کے طواف کےدوران  تسبیحات اربعہ کی بہت زیادہ  تلاوت کرنا مستحب ہے۔

بحار الأنوار، ج 55، ص 5

رساله ی وسائط، ص 126

۷۱۹۱۵۴

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں