خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Wednesday, August 01, 2018 خبر کوڈ : 72983

"ایثار و قربانی کی ثقافت" کو فروغ دینے میں مساجد کا کردار بے مثال ہے
شہید فاؤنڈیشن اور امور ایثارگران کے سربراہ نے کہا ہے: اسلامک کلچر میں دفاع مقدس کے دوران اور اس کے بعد مساجد کا کردار قابلِ دید ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین محمدعلی شهیدی نے خبر رساں ایجنسی "شبستان نیوز"سے گفتگو کرتے ہوئے ایثار و قربانی کی ثقافت کی ترویج کے لئے مساجد کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:مساجد لوگوں کے مقدس ادارے ہیں کہ جہاں سے ایثارگر اور شہداء نکلتے ہیں کہ جو اپنے آپ کو ایسے خلوص اور بندگی کے مقام پر پہنچاتے ہیں جہاں انہیں سوائے خدا کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا اور وہ خود کو راہِ حق میں قربان کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: دفاع مقدس کے دوران مساجد ہی لوگوں کی  مرکزی فعالیت کی جگہ ہوتی تھی۔لوگوں کو جہاد کی ترغیب و تشویق سے لے کر شہداء کے لئے مراسم کا انعقاد، شہداء کے مقام و منزلت کا بیان، عام المنفعت کاموں کا بیان وغیرہ  سب مساجد کی فعالیت میں شمار ہوتے تھے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین محمدعلی شهیدی نے کہا:دشمنانِ اسلام کی طرف سے  آج کے دور کی "جنگ نرم"(سائبر وار) میں اگر مساجد نے بہتر کردار ادا کرنا ہے تو مساجد کے ذریعہ اسلامی اور انقلابی ثقافت کو معاشرہ میں  بالخصوص سوشل میڈیا پر عام کرنا ضروری ہے اور اسی طرح اسلامی ثقافتی مسائل کو بہتر انداز میں نوجوان نسل تک پہنچانا اور انہیں مؤثر طریقہ سےاس طرف  جذب کرنا ضروری ہے۔

718624

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں