خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Wednesday, August 01, 2018 خبر کوڈ : 72986

حج اورمہدویت کے ذریعے دین اورروحانیت کا احیاء
خبررساں ایجنسی شبستان: پوری تاریخ میں دین اسلام کا احیاء اوراس کا استحکام حج، مہدویت اوران دونوں کی تعلیمات کے مرہون منت رہا ہے اورمسلمان جس قدراسلامی شعائراوراعتقادات کے زیادہ معتقد ہوں گے اسی قدروہ دین کے استحکام اوراس کے تسلسل کا زیادہ مشاہدہ کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حج کے ایام کی آمد اور سرزمین وحی میں پوری دنیا کے مسلمانوں کےعظیم اجتماع کی مناسبت سے حج اورمہدویت کے باہمی ارتباط کا جائزہ لیا جارہا ہے کیونکہ امام، حج کی روح اورحقیقت ہے۔

خود اعتمادی

حج اورمہدویت کی ایک اہم کارکردگی مسلمانوں کے درمیان اعتماد اورخود اعتماد کےجذے کو پیدا اوراسےمستحکم کرنا ہے کیونکہ جب مسلمان حج کے عظیم اجتماع میں اپنی لاکھوں کی تعداد دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے تو اس عظیم تعداد پرفخرکرتے ہیں اورپھر مسلمانوں کے اندراعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اوراس کے بعد ان کے درمیان تشخص کی اصالت اورخود اعتماد ی کا جذبہ بیدارہوجاتا ہے۔ نظریہ مہدویت کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے کیونکہ جب مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہو کہ اس دنیا  کا مستقبل ان کے سے مربوط ہے اورامام مہدی علیہ السلام کے ظہورسےایک عالمی حکومت تشکیل پائے گی تو واضح سی بات ہے کہ ان کے اندراپنے اوپراعتماد کا جذبہ مستحکم ہوگا۔

دین اورروحانیت کا احیاء

حج اورمہدویت، دین اورروحانیت کا احیاء کرنے والے ہیں اورمعصومین سے اس بارے میں متعدد روایات نقل ہوئی ہیں کہ جن میں سے بعض کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے:

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: (... وَ الحَجَّ تَقْوِيَةً لِلدِّين ). ۱

اسی طرح حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے خطبہ میں فرمایا: «وَ الحَجَّ تَشْيِيداً لِلدِّين ».(۲)

امیرالمومنین علیہ السلام نےامام حسین علیہ السلام کو مخاطب قراردیتے ہوئے فرمایا:( أَنَّهُ قَالَ التَّاسِعُ مِنْ وُلْدِكَ يَا حُسَيْنُ هُوَ الْقَائِمُ بِالحَقِّ وَ المُظْهِرُ لِلدِّينِ وَ الْبَاسِطُ لِلْعَدْل)(۳) اے حسین، آپ کے نویں بیٹے برحق قائم ہیں۔ وہ دین کو ظاہرکریں گے اورزمین پرعدل وانصاف قائم کریں گے۔

امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: (فِي قَوْلِهِ (الَّذِينَ إِنْ مَكَّنّٰاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقٰامُوا الصَّلاٰةَ وَ آتَوُا الزَّكٰاةَ) فَهَذِهِ لآِلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِمْ إِلي آخِرِ الْأَئِمَّةِ وَ الَمهْدِيِّ وَ أَصْحَابِهِ يُمَلِّكُهُمُ اللَهُ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا وَ يُظْهِرُ بِهِ الدِّينَ وَ يُمِيتُ اللَهُ بِهِ وَ بِأَصْحَابِهِ الْبِدَعَ وَ الْبَاطِل.)(۴)

ان روایات کی بنا پرکہا جاسکتا ہےکہ پوری تاریخ میں دین اسلام کا احیاء اوراس کا استحکام حج، مہدویت اوران دونوں کی تعلیمات کےمرہون منت رہا ہے اورمسلمان جس قدراسلامی شعائراور اعتقادات کے زیادہ معتقد ہوں گے اسی قدروہ دین کے استحکام اوراس کے تسلسل کا زیادہ مشاہدہ  کریں گے

مآخذ:

1) . نهج‌البلاغه، حكمت 44.

2) . الاحتجاج، طبرسى، ج1، ص991.

3) . اعلام الورى، طبرسى، ص426.

4) . بحارالانوار، ج52، ص47.

*«حج و مهدویت»، حسین الهی نژاد

۷۱۹۳۷۶

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں