خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Thursday, August 02, 2018 خبر کوڈ : 73002

ظہورکی راہ ہموارکرنےوالےاقدامات
خبررساں ایجنسی شبستان: اگرانتظارظہورکی راہ ہموار کرنےکا ذریعہ بن سکے اورمثالی معاشرے تک پہنچنےمیں ہماری مدد کرسکے تو اسےعملی اقدام کی ضرورت ہے۔ بالفاظ دیگر جب تک انتظارنظریاتی پہلو سےنکل کرعملی میدان میں نہیں آتا اس وقت تک اسے متحرک اورعملی انتظارسے تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق احادیث اورعلماء کے کلام کی تعبیر کے مطابق حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہورکا انتظار فقط ایک نظریاتی اورروحانی حالت کا نام نہیں ہے بلکہ ظہورکی راہ ہموارکرنے اورمثالی معاشرے کے قیام تک پہنچانے والےانتظارکوعملی اقدام کی ضرورت ہے۔ یہ عمل ایک قدم کی حدتک بھی ہوسکتا ہے تاہم یہی قدم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ظہورکی راہ میں رکاوٹوں کو برطرف  اورامام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کے دورکو ختم کرسکتے ہیں۔

مذہبی سکالرحجۃ الاسلام علی سرلک نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران اس سوال کہ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکے لیے لوگ کیا اقدام کرسکتے ہیں؟ کے جواب میں کہا ہے کہ ظہورکے لیے جو سب سے بڑا قدم اٹھانا چاہیے وہ ہرشخص کےاندرکا مسئلہ ہےیعنی اپنے آپ کی اصلاح  کرے کیونکہ امام خمینی کی تعبیر کے مطابق مصلح کے منتظرین کو صالح ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ قرآن کریم فرماتا ہے: (وَ الَّذينَ جاهَدُوا فينا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا وَ إِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنينَ) اورجو لوگ ہماری راہ میں(خلوص نیت کے ساتھ) جہاد کریں یقینا ہم ان کی اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے اوراللہ تعالی نیک کام کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ سب سے بڑا جہاد اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرناہے۔

اسی طرح ایرانی ٹی وی کے پروگراموں کے میزبان حسن سلطانی نےظہورکی راہ ہموارکرنے کے لیےقومی میڈیا کےاقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ قومی میڈیا اورثقافتی میدان میں سرگرمیاں انجام دینےوالے تمام اداروں کو امام زمانہ علیہ السلام کےظہورکےدورکی برکات اور خصوصیات اوراسی طرح ان کی غیبت کے دورکےنقصانات پرتوجہ دینی چاہیے۔ قومی میڈیا کو امام زمانہ علیہ السلام کے وجود مقدس کی برکات کو بیان کرتے ہوئے لوگوں کو بتانا چاہیے کہ امام زمانہ علیہ السلام جب ظہورکریں گے تو زمین کو عدل انصاف سے بھردیں گے جس طرح کہ وہ پہلے ظلم وستم سے بھرچکی ہوگی۔ اسی طرح میڈیا کو امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کے طولانی ہونے کے خطرناک نتائج کی بھی وضاحت کرنی چاہیے

مہدویت تخصصی سنٹر کےگروہ اخلاق وتربیت کےانچارج حسن ملائی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ انتظار فقط ہاتھ پرہاتھ رکھ بیٹھے رہنےکا نام نہیں ہے۔ بلکہ ہمارا طرززندگی بھی انتظارسے مربوط ہے کیونکہ اگرہم نےانتظارکو فقط دعاوں اورمناجات میں خلاصہ کردیا تو اس سے پتہ چلے گا کہ ہمارا انتظاراہل بیت علیہم السلام کے مقصد کےساتھ منافات رکھتا ہے۔

انہوں نےمنتظرانہ طرززندگی کو ظہورکی راہ کا ایک موثرترین قدم قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اس طرززندگی کا سرچشمہ، امام زمانہ علیہ السلام پراعتقاد اورعصرغیبت میں ان کی حکومت کا صحیح معنوں میں انتظارکرنا ہےکہ جو اسلامی تعلیمات پرمبنی مہدوی حکومت کی راہ ہموارکرتا ہے۔

۷۱۹۵۲۶

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں