خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Thursday, August 02, 2018 خبر کوڈ : 73003
حجۃ الاسلام ڈاکٹرسید مہدی علی زادہ موسوی:
علمی گفتگو کےذریعے داعش کےافکارکا مقابلہ کرنا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کےدفترتبلیغات اسلامی کےشعبہ وہابیت کے سربراہ نےکہا ہےکہ داعش کا افکار کا مقابلہ کرنے کےلیے ہمیں علمی گفتگو سے استفادہ کرکےانہیں چیلنج کرنا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق دینی محقق حجۃ الاسلام ڈاکٹرسید مہدی علی زادہ موسوی نے(تلبیس) نامی دستاویزکی تقریب رونمائی سےخطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ جو کہا جاتا ہےکہ داعش کوئی نظریاتی اصول اورمبانی نہیں رکھتا ہے یہ کہنا درست نہیں ہے بلکہ اس میدان میں تحقیقاتی کام کرنے کی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ داعش اپنےنظریاتی اصول اورمبانی رکھتا ہے کہ جو ماضی اورحال کے موضوعات کے مجموعے پرمشتمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ایک طرف اس کے مبانی کی بنیاد توحید، شرک، ایمان اورکفرجیسے ابن تیمیہ کے بنیادی اصولوں پر قائم ہے کہ جو تقلیدی اورروایتی افراد کو اپنی طرف جلب کرسکتے ہیں اوردوسری جانب وہ  سید قطب اورمحمد قطب جیسی عالم اسلام کی جدید شخصیات کے مبانی کو بھی پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نےجالب نظریات پیش کیے ہیں۔ یہ ایسے موضوعات ہیں کہ جو جاہلیت سے شروع ہوتے ہیں اورتکفیرپرختم ہوتے ہیں۔

کتاب(وارونگی) کے مولف نےکہا ہےکہ البتہ انہوں نےان بنیادی اصولوں کی الٹ تفسیر پیش کی ہے۔ کیونکہ جب سید قطب جاہلیت اورجہاد کے موضوع کو بیان کرتا ہےتو اس کا اس جاہلیت اورجہاد سے کوئی تعلق نہیں ہےکہ جو داعش پیش کرتا ہے۔ داعش نے سید قطب کےعقائد پرقبضہ جمالیا ہوا ہے اوراس کا الٹ مفہوم پیش کیا ہے۔ عالم اسلام کےعلماء اوردانشوروں کی مشکل یہ تھی کہ وہ ان الٹ مسائل کو برملا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ داعش کا مقابلہ کرنے کےلیے دو مرحلوں کو مدنظرقراردینا چاہے کہ جو ایک دوسرکے طول میں واقع ہیں۔ پہلا مرحلہ سخت مقابلہ ہے لیکن دوسرا مرحلے کو داعش کے بعد والے دورسے یاد کیا جاتا ہے اوریہ اہم ترین مرحلہ ہے کیونکہ ہم دشمن کو اپنےسامنےنہیں دیکھتے ہیں اوریہ داعش کے افکارکے ساتھ جنگ کرنا ہے۔

حجۃ الاسلام علی زادی موسوی نے آخرمیں کہا ہے کہ نظریے کا نظریے کے ذریعے مقابلہ کرنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ دفترتبلیغات اسلامی نے شعبہ وہابیت کے عنوان پر تکفیری افکارکے مقابلے کے لیے سافٹ وارکےعنوان سے کام کا آغاز کیا ہے۔

۷۱۹۶۲۸

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں