خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Saturday, August 04, 2018 خبر کوڈ : 73005

حاجیوں کی بہترین دعا
خبررساں ایجنسی شبستاں: حجۃ الاسلام اسماعیلی نےاہل بیت علیہم السلام کی ولایت کوحج کا باطن قراردیتےہوئےکہا ہےکہ اس وقت حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہمارے ولی ہیں اورحج کی قبولیت ان کی ولایت کے مرہون منت ہے۔ لہذا کعبہ اورسرزمین وحی میں آپ کے ظہوراورآپ کی سلامتی سے بہتراورکونسی سی دعا ہوسکتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق احادیث کی وضاحت کی بنا پرحج اورمہدویت کے درمیان ایک گہرا ارتباط پایا جاتا ہےاورامام کو حج کی روح سےتعبیر کیا گیا ہے۔ ایام حج کی مناسبت سے مہدویت تخصصی سنٹرکےاستاد حجۃ الاسلام ابوالفضل اسماعیلی نےاس ارتباط کے فلسفہ کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ حج کا معنی، ارادہ ہےاوراس کا ظاہراورباطن ہے۔ حج کا ظاہریہ ہے کہ مالی لحاظ سےمستطیع افراد خانہ کعبہ کی زیارت کے لیےمکہ کا سفرکرتے ہیں اوراس کا ایک باطن ہے اوراسےولایت سےتعبیر کیا جاتا ہےاوراس وقت حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہمارے ولی ہیں اورحج کی قبولیت ان کی ولایت کےمرہون منت ہے۔

جیسا کہ امام صادق علیہ السلام سے روایت ہےکہ اگرکوئی خانہ کعبہ کی زیارت سےمشرف ہو لیکن ہم اہل بیت علیہم السلام کی زیارت نہ کرے تو اسے اس حج سےکوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اگرچہ عرفات ، معرفت اورشناخت کی سرزمین ہے اورانسان ایک دن میں اس معرفت اورشناخت پرنہیں پہنچ سکتا ہے ۔ حاجی کوعرفات کے دن امام زمانہ علیہ السلام کو تلاش کرنا چاہیے کیونکہ امام نے خود فرمایا ہے کہ میں اس سرزمین میں ہوتا ہوں اور لوگ مجھے دیکھتے ہیں اورمیں انہیں پہنچانتا ہوں لیکن وہ مجھے نہیں پہچانتے۔

نقل ہےکہ کعبہ پرپہلی نظرپڑنے سےحاجی کی جو بھی آرزو ہو وہ پوری ہوتی ہے۔ جبکہ بہت سے حاجی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حضرت حجت علیہ السلام کے ظہورکی دعا کرتے ہیں پس وہ وعدہ ابھی تک کیوں متحقق نہیں ہوا ہے؟ اس کا جواب یہ ہےکہ ایک شخص امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کرتا ہےکہ پس ظہورکیوں نہیں ہوتا ہے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: لوگ نہیں چاہتےاوردعانہیں کرتے ہیں۔اس نےعرض کیا: تمام لوگوں کی پہلی دعا دعائے ظہورہے۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: نہیں، یہ میرے لیےدعا نہیں کرتےہیں بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ میں آوں تاکہ ان کی مشکلات حل ہوں۔

ظہورکی راہ ہموارکرنےکا ایک ذریعہ یہ ہےکہ لوگ موجودہ صورتحال سے تھک چکے ہوں۔ جب لوگوں کی نگاہ ہی مادی ہے اورروحانیت سے دورہوگئے ہوئے ہیں تو وہ فقط اپنی مادی زندگی کے لیے ظہورکے فوائد کو مدنظرقراردیتے ہیں تو اس وقت ان کی دعائے فرج بھی حقیقت سے خالی ہوگی۔

۷۱۹۸۳۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں