خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۸ خرداد ۱۳۹۹

الأحد ١٦ شوّال ١٤٤١

Sunday, June 7, 2020

وقت :   Saturday, August 4, 2018 خبر کوڈ : 73007

اقوام متحدہ کی جانب سےافغانستان کی شیعہ مسجد پرحملے کی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان: افغانستان میں اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندے نےاس ملک کی شیعہ مسجد پرہونے والےحملےکی مذمت کی ہے کہ جس میں ۲۹ افراد شہید ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (البوابہ) نیوز چینل کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹادامیٹشی یاما موٹو نے اس ملک کے مشرق میں واقع شیعہ مسجد پرہونے والےخودکش حملےکی مذمت کی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس وحشیانہ حملےمیں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورکہنا چاہیے کہ اس قسم کےحملوں کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کےنمائندے نے افغانستان کے حکمرانوں سےمطالبہ کیا ہے وہ اس حملے میں ملوث عناصرکو عدالت کےحوالے کریں کیونکہ عبادی اورمذہبی مقامات پرلوگوں کےخلاف وحشیانہ حملوں کی کوئی دلیل اوروجہ نہیں ہے۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہے کہ انسانی حقوق پرمشتمل بین الاقوامی قانون شہریوں کے خلاف ہرقسم کے حملوں کو ممنوع قراردیتا ہے بالخصوص اگروہ مذہبی اورعبادی مقامات پرانجام دیے جائیں اورہم اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت پیس کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے شفائے عاجل کی  آرزو کرتے ہیں۔

۷۱۹۷۹۱

 


 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں