خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Saturday, August 04, 2018 خبر کوڈ : 73011
قائدا نقلاب اسلامی:
انتظار، دنیا کے ممتازدانشوروں کی مایوسی کو برطرف کرتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: جو چیزانسانوں کو کام اورحرکت کرنے پرمجبورکرتی ہے وہ امید کی طاقت ہے۔ مہدویت پراعتقاد دلوں کو امید کے نورسےسرشارکرتا ہے اوریہ انتظاردنیا کے دانشوروں کی مایوسی کو برطرف کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حسن ملایی کی تحریرکردہ کتاب «ما منتظریم؛ خورشید مهدویت در منظومه فکری حضرت آیت الله خامنه ای رهبر معظم انقلاب اسلامی»  میں آیا ہے: امام زمانہ علیہ السلام کا عقیدہ شخص کے باطن، معاشرے کی حرکت اورحال اورمستقبل میں بہت بڑی تاثررکھتا ہےکہ جس کی قدرکرنی چاہیے۔(۱)

اس وقت ہم بھی ظہورکا انتظارکررہےہیں یعنی ہم عدل وانصاف قائم کرنے والےطاقتورہاتھ کے منتظر ہیں کہ جو آکر ظلم وستم  کا خاتمہ کرے کہ جس نے بشریت کو ذلیل وخوارکردیا ہوا ہے اورظلم وستم کے اس ماحول کو تبدیل کرے اورانسانوں کی زندگی میں عدل وانصاف کی نسیم چلا دے تاکہ انسان عدل وانصاف کو محسوس کریں۔ یہ ایک زندہ اورآگاہ انسان کی ہمیشہ کی ضرورت ہے۔(۲) پوری تاریخ میں تمام انسانوں نے روحانی اورقلبی طورپر اس عظیم اورحیرت انگیز موضوع(مہدویت) کی ضرورت محسوس کی ہے۔(۳)

حقیقی انتظار، اطمینان اوراعتماد کے ہمراہ ہے۔ آپ جس کے آنے کے بارے میں جانتے ہیں اس کا انتظارکرتے ہیں اورجس کے آنےکا اطمینان نہ ہو اس کا انتظارحقیقی نہیں ہے۔اعتماد، انتظارکا لازمہ ہے اوریہ دونوں ایک دوسرے لازم وملزوم ہیں اوراس وقت یہ امید تمام ملتوں اوردنیا کے لوگوں کے لیے ایک ضروری موضوع ہے۔(۴)

اس عقیدہ مہدویت میں کچھ ایسی خصوصیات ہیں کہ جو ہرملت کے لیےجسم میں خون اورجسم میں روح کا حکم رکھتی ہیں کہ ان میں سے ایک خصوصیات کا نام امید ہے۔(۵)

ایک جدوجہد کی پہلی شرط نام بھی امید ہےاورایک ایسی دنیا اورعدل وانصاف پرمشتمل دورکا قیام  تمام انسانوں کی عظیم ترین امید ہےکہ جو اس مسئلے پرایمان رکھتے ہیں۔ لہذا امام زمانہ علیہ السلام کے وجود مقدس پرایمان اوراس بات پراعتقاد کہ امام زمانہ علیہ السلام ایک دن ظہورکریں گے اور دنیا کوعدل وانصاف سےبھردیں گے تو یہ حرکت کا ایک وسیلہ اورتمام ملتوں کی طاقت اور مسرت کا ایک عمدہ عنصر ہے۔(۶)

مآخذ :

۱۔ حضرت ولی عصر(عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مختلف لوگوں سے خطاب17/10/1374

۲۔ پندرہ شعبان کو مختلف لوگوں سے خطاب ،27/5/1387

۴۔ حضرت ولی عصر(عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے لوگوں کے اجتماع سے خطاب 17/10/1374

۴۔ امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے حکمرانوں اورشہداء کے خاندان والوں سے ملاقات ۲۲/۱۲/۱۳۶۸

۵۔ حضرت امام مہدی(عج) کی ولادت کی مناسبت سے مختلف لوگوں سے خطاب )۱۳۷۶/۹/۲۵

۶۔ نمازجمعہ کے خطبوں سے خطابت  ۱۳۶۷/۱۲/۱

۷۱۹۷۵۳

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں