خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Saturday, August 04, 2018 خبر کوڈ : 73012

حج کو سیاسی رنگ دینے کی وجہ سے بین الاقوامی آرگنائزیشنز کی شدید تنقید
خبررساں ایجنسی شبستان: بین الاقوامی آرگنائزیشنز نےسعودی حکام کی جانب سے فریضہ حج کو مسلسل سیاسی کرنےکی وجہ سے شدید نکتہ چینی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے مرآۃ البحرین کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ سعودی حکام نے فریضہ حج کو سیاسی بنانےاوردنیا کےمختلف علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کو حج سےمحروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اوریہ اقدام باعث بنا ہے کہ انسانی حقوق کی آرگنائزیشنز ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فریضہ حج کو سیاسی کرنا چھوڑ دیں۔

یہی وجہ ہےکہ قطر نےایک مرتبہ پھرسعودی حکام پرفریضہ حج کو سیاسی بنانےکا الزام لگایا ہے اوراس دعویٰ کی سخت سے تردید کی ہے کہ دوحہ نے اپنے شہریوں کو فریضہ حج ادا کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔

قطرکی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے اپنے ایک بیانیےمیں سعودی عرب میں داخل ہونے سے قطری حاجیوں کو منع کرنے اورحاجیوں کےامورپرنگرانی کرنےکےلیےاس ملک کی وزارت اوقاف ومذہبی امورکےسرگرم عمل نہ ہونے کےاقدامات پرشدید نکتہ چینی کی ہے۔

افدی نامی بین الاقوامی آرگنائزیشن نے سعودی حکام پرشامی، قطری اوریمنی حاجیوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے منع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاض سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ ان حاجیوں پرلگائی جانے والی پابندیوں کو ہٹادیں۔

اس آرگنائزیشن نے اپنے بیانیےمیں اعلان کیا ہےکہ یہ پابندی اورمحدودیت بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کےمنافی ہے۔ اس بین الاقوامی آرگنائزیشن نے پاکستانی حاجیوں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگرممالک کےد رمیان سیاسی مسائل کو مسئلہ حج سے الگ کرے۔

۷۱۹۸۲۸

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں