خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۱۹ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٢ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 10, 2018

وقت :   Saturday, August 04, 2018 خبر کوڈ : 73014

مصرکےمفتی کی جانب سےافغانستان میں واقع شیعہ مسجد پرحملےکی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان:جمہوریہ مصرکے مفتی نے افغانستان کے مشرق میں واقع شیعہ مسجد پرحملے کی مذمت کرتے ہوئےدہشتگردی کا مقابلہ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالیوم السابع نیوزچینل کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ جمہوریہ مصرکے مفتی ڈاکٹرشوقی علام نے اپنے ایک بیانیے میں افغانستان کے مشرق میں واقع شیعہ مسجد پرہونے والے خود کش حملےکی مذمت کی ہے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہےکہ دو خودکش حملہ آوروں نے نماز جمعہ کے وقت افغانستان کے صوبے(پکتیا) کی ایک مسجد پرحملہ کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں ۲۹ افراد شہید اور۸۱ دیگرافراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 مساجد، عبادی مقامات پرشدت پسندانہ اوردہشتگردانہ حملہ اوربے گناہ افراد کا قتل ان کے تاریک اورجاہلانہ تفکرکی علامت ہے اوریہ گمراہ گروہ دین اسلام کے بنیادی اصولوں سے بالکل جاہل ہیں۔

مصرکے مفتی نے مزید کہا ہے کہ اسلامی شریعت لوگوں اوربے گناہ افراد پرہرقسم کے حملے کے مخالف ہے کیونکہ دین اسلام لوگوں کے قتل عام، اغواء، چوری،  اورآزارواذیت پہنچانے جیسے اقدامات کو قبیح ترین جرم قراردیتا ہےکہ جو دنیا اورآخرت میں شدید ترین سزا کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نےعالمی برادری اورتمام ممالک سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ دہشتگردی کےمقابلےکےلیے ضروری تدابیراختیارکریں اوراپنے اندراتحادووحدت قائم کریں۔

ڈاکٹرشوقی علام نےاپنےبیانیےمیں اس عظیم سانحہ پرافغانستان کی حکومت، ملت اورشہداء کے لواحقین کوتعزیت پیش کی ہے۔

۷۱۹۸۲۰

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں