خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۸ مهر ۱۳۹۷

السبت ١٠ صفر ١٤٤٠

Saturday, October 20, 2018

وقت :   Monday, August 06, 2018 خبر کوڈ : 73015
مولوی عبدالرحمن خدائی:
دشمنوں پر مسلمانوں کے غلبے کیلئے وحدت اور ایمان بہترین ہتھیار ہیں
سماجی: ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے وحدت اور خدا پر ایمان کو اسلام کی کامیابی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا وحدت اور ایمان مسلمانوں کے دشمنوں پر غلبے کیلئے اہم ترین ہتھیار ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدایی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمان اس دور میں اتحاد ووحدت کے ذریعے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا عالمی استکبار کی سازشوں اور فتنہ انگیزیوں کے خلاف مسلمانوں کو متحد ہونا چاہئے اور انہیں دشمن کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ان کے درمیان اختلافات ایجاد کرے۔

مولوی خدایی نے کہا مسلمانوں کو کفار پر فتح نصیب ہوگی اور اس طرح اسلام دنیا میں پھیلتا چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا وحدت اور خدا پر ایمان اسلام کی کامیابی کے اسباب ہیں۔ انہوں نے کہا نماز میں خضوع و خشوع، لہو و لعب سے اجتناب، زکات ادا کرنا اور زنا سے پرہیز مسلمانوں اور حقیقی مومنوں کی اہم ترین خصوصیات ہیں۔

719696

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں