خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, August 06, 2018 خبر کوڈ : 73018

افغانستان کے مشرق میں شیعہ مسجد پر خونی حملہ
بین الاقوامی: دو خودکش بمبار نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے دوران افغانستان کے مشرق میں واقع ایک مسجد پر خودکش حملہ کیا ہے جس میں 29 افراد شہید ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ النہار کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ دو برقع پوش خودکش حملہ آوروں نے افغناستان کے صوبہ پکتیا میں خواجہ حسن نامی علاقے میں واقع ایک شیعہ مسجد پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد شہید اور 81 زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے حکام کا اس حملے کے متعلق کہتا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے زنانہ لباس پہن رکھا تھا اور انہوں نے خودکش حملے سے پہلے لوگوں پر فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس خودکش حملے میں بہت زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں اور مسجد میں ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ مسجد کی دیواریں خون سے بھر گئیں۔

صوبہ پکتیا کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ان دو خودکش حملہ آوروں کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا اور خود کش حملے سے پہلے انہوں نے نمازیوں پر بھی حملہ کیا۔

719787

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں