خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۷

الأحد ١١ صفر ١٤٤٠

Sunday, October 21, 2018

وقت :   Tuesday, August 07, 2018 خبر کوڈ : 73033
اسداللہ بادامچیان:
تمام تر طاقت کے باوجود امریکہ کو ایران سے مذاکرات کی ضرورت ہے
سیاسی: ایران میں حزب موتلفہ اسلامی کی مرکزی کونسل کے نائب صدر نے کہا امریکی صدر کو تمام تر طاقت کے باوجود ہم سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حزب موتلفہ اسلامی کی مرکزی کونسل کے نائب صدر اسداللہ بادامچیان نے روز خبرنگار کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اقتصادی مسائل میں حکومت صحیح کام نہیں کرسکی ہے اس حقیقت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ان حالات میں سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریاں سنگین تر ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا آج اسلامی جمہوریہ کا نظام مستحکم اور پائیدار ہے اور خطے کے مظلوموں کا حامی ہے اور یہ چیز عالمی استکبار کیلئے بہت سنگین ہے۔

انہوں نے کہا امریکی صدر کو آج تمام تر طاقت کے باوجود ہم سے مذاکرات کی ضرورت ہے اس سے ہماری طاقت ظاہر ہوتی ہے۔

اسداللہ بادامچیان نے کہا ہمیں سخت اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے ان حالات میں دشمن ہماری کمزوریوں کو بڑا دکھا کر ملت ایران کو مایوس کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ان حالات میں درست تجزیہ و تحلیل کی ضرورت ہے اور یہ کام سیاسی گروہ بندیوں سے ماوراء ہوکر خبرنگار انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر کوئی کام نہیں کرسکتا تو اسے کسی دوسرے کو موقع دینا چاہئے اور اس میں کوئی عیب بھی نہیں ہے۔

720320

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں