خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۸ مهر ۱۳۹۷

السبت ١٠ صفر ١٤٤٠

Saturday, October 20, 2018

وقت :   Tuesday, August 07, 2018 خبر کوڈ : 73036
ڈاکٹر محمد جواد ظریف:
6 سپر پاورز ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہوئیں
سیاسی: ایرانی وزیرخارجہ نے کہا 80 کی دہائی میں یورپی یونین نے ہم پر بہت زیادہ اقتصادی پابندیاں عائد کیں لیکن اب چھ سپر پاورز ہمارے ستھ مذاکرات کرنے آئیں ہم مذاکرات کیلئے نہیں گئے وہ مجبور تھے کہ ہمارے ساتھ مذاکرات کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے یوم خبرنگار کی مناسبت سے شہدائے صحافت اور افغانستان میں ایرانی سفارت خانہ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا یہ امر سیاست خارجہ اور میڈیا کے درمیان تعاون کی عمدہ مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا گذشتہ سال اس تقریب میں بین الاقوامی فضا میں میڈیا کے اہم کردار کے موضوع پر گفتگو کی تھی۔

انہوں نے کہا اہم چیز یہ ہے کہ ہم اس کردار کو پہچانیں اوراس حساس دور میں اس کی اہمیت کو جانیں۔

انہوں نے مزید کہا لوگوں پر اس وقت دباو ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرے اس وقت ہم بہت حساس دور سے گذر رہے ہیں امریکہ ہم پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کررہا ہے لیکن کوئی ملک امریکہ کا ساتھ نہیں دے رہا ہے اس وقت امریکہ اور ٹرمپ تنہا ہیں۔

720244

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں