خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Tuesday, August 07, 2018 خبر کوڈ : 73037
حجت الاسلام محمد رضا عصمتی:
نماز جمعہ اسلام کی سیاسی اور اجتماعی طاقت کی نمائش ہے
سماجی: ایران کے شہر تربت حیدریہ کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد رضا عصمتی نے نماز جمعہ کے عنوان سے ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد بار نماز جمعہ کو تربیت کا مرکز قرار دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام محمد رضا عصمتی نے کہا انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد نماز جمعہ لوگوں کی آگاہ کے مراکز میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہاں سے لوگوں کو تزکیہ نفس اور خدا کے سامنے خضوع و خشوع کا بھی درس دیا جاتا ہے۔

شہر تربت حیدریہ کے امام جمعہ نے کہا ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات دشمن کی سافٹ وار کے مقابلے میں تربیت کے مراکز ہیں اور یہاں تربیت حاصل کرکے افراد دشمن کی ثقافتی یلغار سے محفوظ رہتے ہیں۔

حجت الاسلام عصمتی نے کہا دشمن نے آج امت اسلامی کی ثقافتی اور اس کے دین دار ہونے کو ہدف قرار دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اس دینی تربیت کے مرکز سے وابستہ افراد دشمن کے دام نہیں آسکتے ہیں بلکہ وہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

720137

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں