خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, August 08, 2018 خبر کوڈ : 73042

ٹرمپ کا مقصد ایران میں نفسیاتی جنگ شروع کرنا ہے: صدر روحانی
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کی رات براہ راست ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا مخاطب ایرانی عوام نہیں کیونکہ وہ عالمی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا اوراس کا مقصد ایرانی عوام کے درمیان نفسیاتی جنگ شروع کرنا ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ پابندیوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے اور آج وہ شخص مذاکرات کا دعوی کررہا ہے کہ اس نے خود مذاکرات کی میز کو چھوڑ دیا ہے۔

صدر مملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد امریکہ مشکلات سے دوچار ہوا کہا کہ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش سے اپنی ساکھ کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو ایرانی قوم کے دوست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کی جانب سے امریکی حکام کے متضاد اقدامات اور بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 سال کے تجربے نے دکھا دیا کہ امریکی حکام، ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ جو بھی مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اسے  جان لیناچاہئیے کہ مذاکرات کیلئے صداقت ضروری ہے لیکن ہمارے مد مقابل وہ ہے جو کسی بھی عالمی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا جس کی مثال پیرس کا تجارتی معاہدہ اور جوہری معاہدہ ہے جس سے امریکہ علیجدہ ہوا اور اس قسم کے شخص کے ساتھ مذاکرات فضول ہیں۔

ایران کے صدر نے  تہران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اور غیر قانونی نئی پابندیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی حکومت کی پالیسی کی تشریح کرتے ہوئے ایرانی قوم کو یقین دلایا کہ ایران کی حکومت، عدلیہ ، پارلیمنٹ اور ایرانی قوم کے ساتھ اقتصادی مسائل و مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ امریکی پابندیوں کو ناکام بنا دے گی۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں