خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, August 08, 2018 خبر کوڈ : 73045

ایران پر اقتصادی پابندیوں کے مسئلے میں یورپ اور امریکہ کے درمیان اختلاف
بین الاقوامی: ایک برطانوی روزنامے نے لکھا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے مسئلے میں یورپ اور امریکہ کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی النشرہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ برطانوی روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف نے عالمی نظام کے اختتام کے عنوان سے مقالے میں لکھا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے ایران پر جدید اقتصادی پابندیوں کے آغاز کے بعد امریکہ اور یورپ کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

اس روزنامے نے مزید لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد ایران دوبارہ مذاکرات کیلئے آمادہ ہوجائے گا اور سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے میں مزید کچھ چیزیں شامل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ امریکہ اس معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام کو بھی شامل کرنا چاہتا ہے جس کے علاوہ امریکہ کا الزام ہے کہ ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

720416

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں