خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, August 08, 2018 خبر کوڈ : 73046
حجت الاسلام مہدی شیخ:
ڈاکٹر حسن روحانی کی گفتگو امید بخش تھی انہیں یہ گفتگو بہت پہلے کرنی چاہئے تھی
سیاسی: ایرانی پارلیمنٹ میں تہران سے نمائندے نے اس ملک کے صدر کی گذشتہ رات ٹی وی چینل میں گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ان کی گفتگو امید بخش تھی انہیں یہ گفتگو کم از کم ایک ماہ قبل کرنی چاہئے تھی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں تہران سے نمائندے حجت الاسلام مہدی شیخ نے گذشتہ رات ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی ٹی وی چینل میں گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ان کی گفتگو امید اور معاشرے میں آرام و سکون کی باعث تھی۔

انہوں نے مزید کہا ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ کو بہت اچھے جواب دیئے ہیں۔

انہوں نے ملت ایران کے صبر کے متعلق ایرانی صدر کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ملت ایران نے ہمیشہ تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سختیوں کو صبر و تحمل سے برداشت کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ایرانی صدر نے اپنی گفتگو میں ذکر کیا ہے کہ حکومت عدلیہ اور پارلیمنٹ کے درمیان ملک کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اتحاد پایا جاتا ہے۔

انہوں ںے کہا یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ اس اتحاد کے ذریعے بہت جلد مشکلات حل ہوجائیں گے۔

720493

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں