خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, August 08, 2018 خبر کوڈ : 73047
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی:
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں دینی مراکز کی ثقافت رائج ہونی چاہئے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت للہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں دینی تعلیمی مراکز کی ثقافت رائج ہونی چاہئے اور اس یونیورسٹی میں اخلاقی مباحث پڑھائی جانی چاہئیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مشہد مقدس علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی طلباء اور انتظامیہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا مغرب میں یہ نظریہ پایا جاتا ہے کہ مذہب انسان کی پیدوار ہے اور خدا کی طرف سے کوئی مذہب نہیں آیا ہے۔

انہوں نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے ذمہ دار افراد کو خطاب کرکے کہا آپ کو دقت کرنی چاہئے کہ کہیں اس یونیورسٹی میں یونیورسٹیوں کی مغربی ثقافت رائج ہوجائے۔

انہوں نے کہا میری نظر میں اس یونیورسٹی میں دینی مدارس کی ثقافت رائج ہونی چاہئے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے درمیان فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس یورنیوسٹی میں اخلاقی مباحث اس کے اصلی دروس میں شامل ہونے چاہئیں اور اس یونیورسٹی میں ان مباحث کی طرف توجہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔

720418

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں