خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Wednesday, August 08, 2018 خبر کوڈ : 73048

شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کا ایران کا دورہ
بین الاقوامی: شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں اور وہ آج ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ گذشہ روز ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں وہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے گذشتہ ہفتے سنگاپور میں ایک اجلاس میں شرکت کی لیکن انہوں نے وہاں پر ڈاکٹر محمد جواد ظریف یا اپنے کسی ایشیائی ہم منصب سے ملاقات نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شمالی کوریا کو ہمیشہ امریکہ کی طرف سے یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کا سامنا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل شمالی کوریا اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود واشنگٹن نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ایرانی حکام نے بھی اس ملاقت سے قبل شمالی کوریا کی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے مذاکرات کا ان کے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

720356

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں