خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Friday, August 10, 2018 خبر کوڈ : 73050

آیت اللہ امامی کاشانی: دشمن کی چھیڑی ہوئی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایران کی کامیابی پر زور
خبررساں ایجنسی شبستان آج تہران میں مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ انھوں نے اپنے خطبوں میں کہا کہ دشمن کو ایرانی قوم کے خلاف اپنی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں شکست کا سامنا ہوگا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے مذاکرات کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی پیش کش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن دباؤ ڈال کے مذاکرات کے ذریعے ، اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اس کے دباؤ میں آنے والا نہیں ہے۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ امریکی طاقت کے ذریعے، صیہونی، سازشوں کے ذریعے اور آل سعود پیسوں کے ذریعے اسلامی دنیا میں کشیدگی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان حالات میں ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اپنے اتحاد و یک جہتی کی حفاظت ضروری ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے اسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، پرائیویٹ سیکٹر اور عوام سے بھی کہا کہ اتحادویک جہتی کے تحفظ کے ساتھ اپنے فرائض پر عمل کریں۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں