خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Saturday, August 11, 2018 خبر کوڈ : 73064

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا انعقاد
سماجی: علامہ زادہ نے کہا 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) 25 محرم الحرام کو بندر عباس میں منعقد ہوگی اور اس سے پہلے ایران کے دیگر مختلف شہروں میں منعقد ہوگی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کے سربراہ علی علامہ زادہ نے سید العابدین(ع) کے عنوان سے تیسرے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا اس سیمینار کا پہلا دورہ تہران میں جبکہ دوسرا شہر قم میں منعقد ہوا۔

انہوں نے مزید کہا سید العابدین(ع) سیمینار ، 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کے انعقاد کا مقدمہ ہے کہ جو ہر سال ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں منعقد ہوتی ہے۔

علامہ زادہ نے کہا گذشتہ سال 7ویں بین لاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) ایران کے 12 صوبوں میں جبکہ 15 ممالک میں منعقد ہوئی۔

انہوں نے کہا اہل بیت(ع) کی طرف سے ہم پر کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو عملی صورت میں ادا کریں گے۔

انہوں ں نے  مزید کہا اس سیمینار کے انعقاد کے برکت کی وجہ سے لوگوں میں صحیفہ سجادیہ کے مطالعہ کا رجحان بڑھا ہے لہذا ضروت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صحیفہ سجادیہ پر کام کیا جائے۔

720970

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں