سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Tuesday, August 14, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73091 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق علم اصول ان علوم میں سے ہے کہ دینی طلاب کو اجتہاد کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے اور انہیں استنباط کے گُر سکھاتا ہے۔
شیعہ فقہاء نے ہزار سالہ تحقیقات میں علم اصول پر متعدد کتابیں تحریر کی ہیں کہ ان میں سے بیشتر تحقیقی ہیں۔ ان میں تدریس کی خصلت موجود نہیں ہے۔
معاصر اصولیوں نے بھی تعلیمی اصولوں کے مطابق کتب تحریر کی ہیں کہ ان میں سے ایک علامہ محمد رضا مظفر کی تالیف کتاب اصول الفقہ ہے۔
یہ کتاب اب تک متعد بار شائع ہوچکی ہے لیکن اس کتاب کے موجودہ ایڈیشن کو بوستان کتاب پبلشرز نے تصحیح کے بعد شائع کیا ہے۔
اس کے علاوہ شیخ طوسی کی کتاب اصول الفقہ کو بھی بوستان کتاب پبلشرز نے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
عباس علی زارعی اور محمد رضا انصاری قمی نے اس کتاب کو جدید اصولوں کے مطابق ڈھالا ہے۔
721158