سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Tuesday, August 14, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73095 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق میں اب بھی 20 سے 30 ہزار گروہ داعش کے عناصر موجود ہیں اور ان کا وجود ان علاقوں کے لئے چیلنج ہے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں آیا ہے کہ عراق میں اور شام کے بیشتر علاقوں میں گروہ داعش کی شکست کے بعد ان دو ممالک میں گروہ داعش کے عناصر موجود ہیں۔
اس وقت جنگ زدہ ملک یمن میں تقریبا 60 سے 7 ہزار القاعدہ اور 250 سے 500 تک گروہ داعش کے عناصر موجود ہیں۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق لیبیا میں 3 سے 4 ہزار گروہ داعش کے عناصر موجود ہیں۔
721675