خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Wednesday, August 15, 2018 خبر کوڈ : 73098
سید حسن نصراللہ:
کوئی بھی صدی کی ڈیل نامی معاہدے کو قبول کرنےکےلیےتیارنہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حزب اللہ لبنان کےسیکرٹری جنرل نےاس مطلب کہ اس وقت اسرائیل کی سب سے بڑی آرزو(صدی کی ڈیل) کا معاملہ ہےتاکہ بیت المقدس کو اس حکومت کا دارالحکومت قراردیا جاسکے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت کوئی بھی فلسطینی شخصیت یا جماعت اس معاہدے کو قبول کرنےکےلیے تیارنہیں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کےسیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی بارہویں سالگرہ کے پروگرام میں خطاب کےدوران اسلامی مزاحمت کی حمایت کرنے کی وجہ سےلبنانی صدور، فوج، انٹیلی جنس اداروں اورتمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اورشام کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اسلامی مزاحمت کی حمایت کی ہے۔ لہذا جس طرح ہم اس 33روزہ جنگ میں کامیاب ہوئے تھےعنقریب خطے میں ہونے والی جنگ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ گزشتہ سات سالوں سے خطےمیں جو کچھ ہورہا ہے یہ بھی وہی 33روزہ جنگ کا حصہ ہے کیونکہ اس میں بھی انہیں اہداف کو مدنظرقراردیا گیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نےکہا ہےکہ 33روزہ جنگ کا مقصد خطےمیں امریکی اہداف کو متحقق کرنا اورپورےعلاقے پرقبضہ کرنا تھا لیکن اس جنگ میں صہیونی حکومت کی شکست کے بعد یہ منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا تھا۔ بنابریں 33روزہ جنگ میں ہماری کامیابی، غزہ میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی اورایران اورشام کی پائیداری اورمزاحمت کی وجہ سے امریکی منصوبہ خاک میں مل گیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امریکہ اوراسرائیل کو یہ توقع تھی کہ جنگ اورمحاصرے کی وجہ سے غزہ تسلیم ہوجائےگا لیکن پوری دنیا میں تن تنہا رہنے کے باوجود فلسطینی سرتسلیم خم نہیں ہوئے ہیں اوراس وقت اسرائیل کی ایک سب سے بڑی آرزو صدی کی ڈیل نامی معاملہ ہے تاکہ بیت المقدس کو اس حکومت کا دارالحکومت قراردیا جاسکے لیکن انشاء اللہ یہ معاہدہ بھی ناکامی سے دوچارہوگا کیونکہ آج فلسطین کی کوئی بھی شخصیت اورجماعت اس معاہدے پردستخط کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کےلیے تیارنہیں ہے۔

721890

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں